Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، حکومت پنجاب اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، حسن اقبال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 نومبر2019ء) صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کارروائیوں کی بدولت منڈیوں اور بازاروں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع مظفرگڑھ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی سلسلے کو جاری رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا جائے بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی جائے اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago