Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، زاہد اختر زمان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جولائی2020ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، بالخصوص کورونا کی وبا سے بچاؤ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے جس جذبے اور ہمت سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے علاوہ جنوبی پنجاب کی عوام کو معیاری تعلیم کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات جن میں زراعت، صنعت اور بہتر انفراسٹکچر کا قیام شامل ہیں کیلئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے جلد ہی تمام شعبہ جات میں بہتر نظر آئے گی۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کیلئے 113ایکٹر زمین مختص ہے، ہسپتال کو 1ہزار بستر تک بڑھایا جائے گا، اس میں 500طلبائ و طالبات کیلئے میڈیکل کالج، 200طالبات کیلئے نرسنگ سکول، 200طلباء کیلئے پیرامیڈیکل کی تعلیم سمیت رہائشی کالونی اور مسجد کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران 1ارب 11کروڑ29لاکھ97ہزار روپے خرچ کئے گئے اور 1لاکھ 29ہزار 622مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وباء کیلئے ہسپتال کی پرانی عمارت مختص ہے، جہاں 905افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 551مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، 302مریضوں کو مکمل علاج کیا گیا اور28مریض انتقال کرگئے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں پی سی آر لیب قائم کردی ہے جو جلد کام شروع کردے گی جہاں روزانہ 300مریضوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتا ب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی عظمت اللہ گرمانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمدشہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago