Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، حقدار اور چھوٹے کسانوں کو ترجیح بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے گندم خریداری مہم کی نگرانی کے سلسلے میں گندم خریداری مرکز ریلوے سٹیشن مظفرگڑھ ون کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ اور تحصیلدار صاحبزادہ ظفر مہاروی بھی ان کے ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے سلسلے میں باردانہ کی تقسیم میں میرٹ کا خیال رکھا جائے، حقدار اور چھوٹے کسانوں کو ترجیح بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال حکومت پنجاب نے ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک کو 1لاکھ 41ہزار 285میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری کی عمل کو نہایت شفاف بنایا جائے، ہر مرکز ہر کاشتکارں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ، کرسیاں، پینے کے پانی اور بجلی پنکھوں کی سہولت فراہم کی جائے اور میڈیکل کیمپ لگایا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

5 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

5 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago