Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، حفاظتی ٹیکہ جات کی معمول کی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے ممکن وسائل بروئے کار لایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ہم ضلع مظفرگڑھ سے نہ صرف پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں بلکہ حفاظتی ٹیکہ جاتی کی معمول کی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے بھی ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ معاون اداروں کی تعاون سے بہت جلداس سلسلے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بات انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر پیلنتھا گوناراتھنا نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو موثر بناکر تمام متعددی بیماریوں کا تدراک ممکن ہے، قبل ازیں کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے اپنی ٹیکنکل ٹیم کے ہمراہ دفتر سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور پولیو کے حالیہ کیسز کے بارے میں تفصیلات اور پولیو کے تدارک کیلئے ضلع سطح پر اٹھائے گئے اقدامات اور حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر پیلنتھا نے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او پی ایس کی زیر سرپرستی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پیلنتھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی ایچ او دفتر میں قائم کردہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے کنٹرول روم مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض کریم لغاری سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ او پی ایس ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یاسر شاہ ڈاکٹرعبد الرؤف ڈاکٹر عادل لغاری عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی جی خان راجن پور اور لیہ سے آئے ہوئے ڈبلیو ایچ او وفد کے ارکان نوید شاہ شاہد دستی بھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago