Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، جینڈرکرائم یونٹس کے قیام سے خواتین کے مسائل میں کمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ میں جینڈرکرائم یونٹس کے قیام سے خواتین کے مسائل خواتین کے ذریعے مقامی سطح پر حل ہونے لگے۔عدالتوں اور ڈی پی او آفس میں خواتین کے کیسسز کی شرح میں واضح کمی آگئی۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ آبادی کے لحاظ سے پچاس لاکھ سے زائد آبادی والا بڑا ضلع ہے۔یہاں خواتین میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے خواتین کے مسائل کافی زیادہ ہیں اور کرائم ریشو بھی باقی اضلاع کی نسبت زیادہ ہے۔خواتین کے مسائل کے تدارک کیلیے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر مظفرگڑھ کے 5تھانوں میں جینڈرکرائم یونٹس بناے گئے ہیں اور ان جینڈرکرائم یونٹس کی انچارج لیڈی سب انسپکٹر تعینات کی گئی ہیں۔خواتین شکایات لے کر جب تھانہ میں ایس ایچ او کے پاس آتی ہیں تو ایس ایچ او انکی بات سن کر جینڈرکرائم انچارج کو بلوا کر کیس انکے سپردکرتا ہے۔

جینڈرکرائم انچارج سائلہ کو اپنے جینڈرکرائم یونٹ لے جاکراسکا مسلہ توجہ سے سنتی ہیں اور پھر قانونی کارروائی عمل میں لاتی ہیں اور جہاں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہوتی ہے تو جینڈرکرائم انچارج نفری ساتھ لے کر ریڈ کیلیے خود جاتی ہیں اور ملزمان کوگرفتار کرکے حوالات بند کرتی ہیں۔یوں خواتین کے مسائل خوش اسلوبی سے خواتین پولیس اہلکاروں کے ذریعے حل ہوجاتے ہیں۔تھانہ میں شکایات لے کر آنی والی خواتین نے بتایا کہ پہلے مرد پولیس اہلکاران کو مسائل بتانے میں شرمندگی اور مشکلات ہوتی تھیں لیکن اب جینڈرکرائم یونٹس کے قیام سے خواتین کے مسائل خواتین پولیس اہلکاروں کے ذریعے حل ہورہے ہیں جس سے انکی مشکلات میں کافی حدتک کمی آی ہے۔دوسری جانب خواتین کے تھانہ لیول پر مسائل کے حل سے عدالتوں اور ڈی پی او آفس میں ایسے کیسز کے دبائو میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago