مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 دسمبر2021ء) : جنوبی پنجاب کی خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے اگر انہیں سیکھنے کے مواقع میسر ہوں تو وہ اپنے اہل خانہ اور ملک و قوم کیلئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ عمر خان گوپانگ نے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں نجی تنظیم سائیکوپ کے زیر اہتمام نجی تنظیم “آواز دو” کے تعاون سے خواتین کیلئے “سیکھو اور سکھاو” کے عنوان سے منعقد کئے گئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ عمر خان گوپانگ اور مختیاراں مائی تھے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی خواتین بہت ٹیلنٹڈ اور ہنرمند ہیں،تحصیل جتوئی اور تحصیل علی پور کی ہنرمند خواتین کے دستکاری کام کی پورے پاکستان میں مانگ ہے اور ان کا دستکاری کا کام پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جاتا ہے اور پسند بھی کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں،مختیاراں مائی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پسماندہ علاقوں کی خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے بہت کم مواقع میسر ہیں،ان سے گھر اور کھیتوں میں کام کرایا جاتا ہے،انہیں تعلیم سے دور رکھا جاتا ہے،انہوں نے متعلقہ سرکاری اداروں اور نجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ان پسماندہ خواتین کو مفید شہری بنانے کیلئے کام کریں،انہیں تعلیم حاصل کرنے اور جدید علوم سیکھنے کیلئے مواقع فراہم کریں،تقریب میں پولیس ڈیپارٹمنٹ، دارلامان، محکمہ صحت،محکمہ سوشل ویلفیر، ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…