Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، جشن بہاراں کا اہتمام کرکے ہم نے عوام میں خوشیاں بانٹنے کی ہرممکن کوشش کی، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ زندگی کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہونا چاہیے اور ہم نے دستیاب وسائل میں مظفرگڑھ کی عوام میں خوشیاں بانٹنے کی ہرممکن کوشش کی اور مظفرگڑھ کی عوام کے لئے جشن بہاراں کا اہتمام کیا جس میں مظفرگڑھ کی شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں بھر پور شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔یہ بات انہوں نے جشن بہاراں کے انعقاد اور کامیاب بنانے کیلئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں اور افسران نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جشن بہاراں کی ٹیم نے میرے اعتماد کو اور پختہ کیا ہے اور مجھے اس ٹیم پر فخر ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کی ہدایت کے مطابق ہم سب نے ٹیم ورک کیا اور جشن بہارا ں کی تقریبات کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ، افضل چوہان، ام کلثوم سیال، شیخ عامر سیلم، ڈی او ریسکیو 1122ارشادا لحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد طارق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو، سمیت ضلعی محکموں کے افسران موجود تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago