Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، جراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، ڈاکٹر کاظم خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر کاظم خان نے کہا کہ جراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، انٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا اور غلط استعمال سے انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے انٹی بائیوٹکس ادویات کے غیر ضروری استعمال کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادویات کے غیر ضروری استعمال کی بنیادی وجہ عطائت کا فروغ اور سیلف میڈیکیشن کا رجحان ہے اسکے سدباب کیلئے مروجہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ انٹی بائیوٹکس کو بے اثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ قبل ازیں ڈاکٹر امتیاز علیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ادویات کے زیادہ استعمال سے ایک جانب انسانوں میں مدافعتی نظام متاثر ہو رہا ہے تو دوسری جانب جراثیم میں ادویات کے خلاف مدافعت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا جراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago