Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، جتوئی شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) جتوئی شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ایل پی جی کی قلت سے شہری پریشان اور گھریلو گیس سلنڈرز کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر ایندھن قیمتوں میں اضافہ نے جتوئی شہر بھر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔تفصیل کے مطابق جتوئی شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہر اور گردونواح میں دکانداروں نے مبینہ طور پر ایل پی جی گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے علاوہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرلیا ہے، جس کی وجہ سے مہنگے داموں بلیک میں گیس سلنڈروں کی فروخت جاری ہے ،جبکہ جلانے کی لکڑی کے ٹال مالکان نے بھی لکڑی کی قیمتوں اور کوئلہ فروخت کرنے والوں بے کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے گھریلو گیس سلنڈز کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر ایندھن ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ نے تحصیل جتوئی میں شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے پہلے سے مہنگائی میں پسی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں حاجی پرویز اختر ساجد شاہد مجاہد حسین زاہد پرویز آصف راجو فریدی محمد حسن فریدی محمد حسین فریدی جاوید خان محمد سعید اللہ ودیگر کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ ازخود مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف نوٹس لے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago