Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تیز رفتار کوچ سڑک کے کنارے دنبے اور بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی، 29 بھیڑ بکریاں ہلاک، 7 زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کے قصبہ کرمداد قریشی کے علاقے غازی گھاٹ کے نزدیک تیز رفتار کوچ بلوچ ایکپسریس سڑک کے کنارے دنبے اور بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی،حادثے کے نتیجے میں 29 بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ 7 زخمی ، تقریباً گیارہ لاکھ روپے کا نقصان،ڈرائیور فرار مقدمہ درج اورکوچ پولیس کے قبضہ میں بند۔

تفصیل کے مطابق قصبہ کرمداد قریشی کا رہائشی حیدر خان ولد نازک خان پٹھان گزشتہ روز غازی گھاٹ کے نزد مظفرگزھ ڈیرہ غازیخان جی ٹی روڈ پر اپنے دنبیاوربکریوں کا ریوڑ سڑک کے کنارے لے جارہا تھا کہ اچانک بلوچ ایکسپریس کمپنی کی تیز رفتار کوچ دوسری گاڑی کو کراس کرتے ہوئے دنبے اوربکریوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی۔

جس کے نتیجہ میں 19 دنبے اور10 بکریاں موقع پر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور سمیت عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔ حیدر خان کے مطابق تقریباً گیارہ لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان ہوا ھے۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کوچ کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور اور عملے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago