News

مظفرگڑھ، تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہو کر الٹنے کی وجہ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق،3 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2022ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہو کر الٹنے کی وجہ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق،3 افراد زخمی ہو گئے ،گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزار زوار حسین کی طرف سے ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تھانہ بیٹ میر ہزار کے قریب ایک تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بستی کچھی والاموضع سندیلہ تحصیل جتوئی کے رہائشی 38 سالہ محمد اصغر ولد رسول بخش اور 20 سالہ محمد طیب ولد قاری غلام اکبر موقع پر جاں بحق ہو گئے اور تین لوگ زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچا دیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراَ شہر سلطان سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروادیا۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا ۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago