مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے تھانہ سنانواں کے علاقے میں ڈکیت گینگ گرفتار،9 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان اور جدید ہتھیار برآمد کرا لیئے گئے، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے تھانہ سنانواں میں ایس ایچ او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سنانواں پولیس نے نامعلوم مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ڈکیتی سے چھینا گیا مال جسکی مالیت 9 لاکھ سے زائد جن میں 3 عدد موٹر سائیکلیں موبائل فونز اور نقدی شامل ہے برآمد کروا لیا، ڈکیت گینگ کے سرغنہ زکریا سمیت اس کے ساتھیوں رمضان ، یوسف اور اعجاز کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ سنانواں پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے کہ خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ جن میں کلاشنکوف، پستول اور ماوزر بھی برآمد کرا لیئے ہیں، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…