Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تھانہ سنانواں کے علاقے میں ڈکیت گینگ گرفتار،9 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان اور جدید ہتھیار برآمد

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے تھانہ سنانواں کے علاقے میں ڈکیت گینگ گرفتار،9 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان اور جدید ہتھیار برآمد کرا لیئے گئے، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے تھانہ سنانواں میں ایس ایچ او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سنانواں پولیس نے نامعلوم مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ڈکیتی سے چھینا گیا مال جسکی مالیت 9 لاکھ سے زائد جن میں 3 عدد موٹر سائیکلیں موبائل فونز اور نقدی شامل ہے برآمد کروا لیا، ڈکیت گینگ کے سرغنہ زکریا سمیت اس کے ساتھیوں رمضان ، یوسف اور اعجاز کو گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ سنانواں پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے کہ خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ جن میں کلاشنکوف، پستول اور ماوزر بھی برآمد کرا لیئے ہیں، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago