Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تھانہ خانگڑھ پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

مظفرگڑھ ۔ یکم جولائی (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جولائی2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ کے تھانہ خانگڑھ پولیس نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ماہ کے دوران 19 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 2 A کیٹگری اور 17 B کیٹیگری کے اشتہاری ہیں اور ناجائز اسلحہ کے 7 مقدمات درج کر کے 2 عدد رائفل اور 5 عدد پسٹل برآمد کیے گئے جبکہ منشیات کے 9 مقدمات درج کر کے 11565 گرام چرس 2200 گرام بھنگ 112 لیٹر شراب دیسی اور 40 لیٹر لہن برآمد کی گئی۔قمار بازی کا ایک مقدمہ درج کر کے 52130 روپے نقد برآمد کیے اور ایک ماہ میں 455130 روپے ریکوری کر کے مختلف مقدمات کے مدعیان کے حوالے کی گئی اور 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کیے گئے۔ ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ طیب اعوان گینگ اور تالے توڑ چور کہل گینگ کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا۔ ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کو شاباش دی۔ اس موقع پر انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ تھانہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago