Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تمام مسالک سے تعلق رکھنے والوں کی ایک جگہ اکٹھے نماز عید ادا کرنے کی خوبصورت روایت

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2019ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی لیکن مظفرگڑھ پورے ملک میں واحد جگہ ہے جہاں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والوں نے ایک جگہ اکٹھے نماز عید ادا کی، اس کا کریڈٹ بلاشبہ ضلع انتظامیہ اور خاص طور پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ عید الفطر پر اس خوبصورت روایت کا آغاز کیا تھا اور اس عید الاضحیٰ پر بھی تمام مسالک کے ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی خوبصورت روایت کو برقرار رکھا اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیر اہتمام عید الاضحٰی کی نماز گورنمنٹ بوائز کالج میں ادا کی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے علماء کرام نے خصوصی طور پر دعا کرائی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کی اکٹھے نماز ادا کرنے کا فیصلہ صرف ان کا نہیں ہے بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز، تمام مذہبی اور سماجی تنظیمیں، پی ایم اے، ایپکا،انجمن تاجران اساتذہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی سب اس فیصلے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ ملکی اور بین الاقوامی طور پر امت مسلمہ کے ایک ہونے کا پیغام بھی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عید الفطر کی نماز کے مقابلے میں اس مرتبہ لوگوں نے زیادہ تعداد میں شرکت کی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ عید کی نماز کے ساتھ ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا جائے گا۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago