Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 74 بیڈز کے اضافے کا نوٹفیکشن جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں وعدوں کی تکمیل کا سفر رواں دواں ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو 134 بیڈ پر اپ گریڈ کر وا دیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کو اپ گریڈ کرنے کا وعدہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کچھ عرصہ قبل اپنے دورہ کوٹ ادو میں کوٹ ادو کی عوام سے کیا تھا۔
اس وعدے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شبیر علی قریشی اور اشرف خان رند نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 74 بیڈز کے اضافے کے ساتھ ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 134 تک پہنچ گئی ہے۔ ہسپتال کے لیبر روم میں 20 بیڈز کا اضافہ، چلڈرن وارڈ میں 20 بیڈز کا اضافہ، کارڈیالوجی وارڈ میں 20 بیڈز کا اضافہ جبکہ جنرل وارڈ میں بھی 14 بیڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago