Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تحصیل علی پور کے شہر سیت پور میںکروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا سیورج سسٹم تباہ،گٹروں کا پانی گھروں میں داخل

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تاریخی نواحی شہر سیت پور میں 4 سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا سیورج سسٹم تباہ ، گٹروں سے پانی ابل پڑا ، گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ، سکول جانے والے بچے ، راہگیر شدید پریشان ، کئی عرصہ سے پانی جمع ہونے کی وجہ سے مکانات اور دوکانیں زیر آب ، شہری شدید اذیت کا شکار شہریوں کا کہنا ھے کہ سیوریج سسٹم صفائی اور دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہ سے تباہ ھو گیا ھے اور مکمل طور پر بند ھو گیا ھے ۔گندہ پانی مسلسل کھڑا رھنے کی وجہ سے متعدد مکانات گر بھی چکے ھیں، کئی مکانات اور دوکانیں زیر آب آ چکی ھیں اسکول جانے والے بچوں کو گندے پانی میں سے گزر کر جانا پڑتا ھے گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار ھو چکی ھے آلودگی میں بہت اضافہ ھو گیا ھے جسکی وجہ سے شہر میں ملیریا اسہال اور ٹائیفائیڈ جیسے موزی امراض پھیل رھے ھیں شہریوں کا کہنا ھے کہ انھوں نے مقامی انتظامیہ کو متعدد بار اس ناگفتہ بہ صورتحال کی طرف متوجہ کیا ھے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ھوئے۔ انھوں نے اعلی ا حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago