Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تحصیل علی پور اور جتوئی میں پولیس موبائل خدمت مرکز کا اجراء

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے مظفرگڑھ کی تحصیلوں تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پولیس موبائل خدمت مرکز کا اجراء کر دیا گیا جس کے باعث ان شہروں کے رہائشی افراد کو 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مظفرگڑھ جانے سے نجات مل گئی ہے۔شہریوں نے پولیس موبائل سروس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موبائل سروس سے علی پور اور جتوئی کے رہائشیوں کو بہت سہولت میسر آئی ہے، اس سے قبل انہیں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے، لائسنس تجدید کرانے، ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ لینے اور پولیس سے متعلقہ دیگر کاموں کے سلسلے میں مظفرگڑھ جانا پڑتا تھا جس سے ان کے پیسے اور وقت کا بہت نقصان ہوتا تھا، ایک کام کیلئے مظفرگڑھ کے 3،4 چکر لگانے پڑتے تھے، اب انہیں ان کے گھر میں حکومت نے سہولت دے دی ہے، ان کے پولیس سے متعلقہ تمام کام یہیں ہو جاتے ہیں،وہ اس موبائل سروس کے اجرا پر پی ٹی آئی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

پولیس موبائل سروس میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ روزانہ 30 سے 40 افراد اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور گزشتہ 3 ماہ میں 900 سے زائد افراد اس سروس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago