Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، تحریک انصاف حکومت نے آمدن اہداف کے ریکارڈ توڑ دئیے، مہناز سعید

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 جولائی2019ء) چیف منسٹر شکایات سیل پنجاب کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے آمدن اہداف کے ریکارڈ توڑ دئیے، پنجاب حکومت نے صرف 8 ماہ میں 98 فیصد آمدن اہداف حاصل کر لئے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
اپنی رہائشگاہ پر پارٹی ورکرز اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن فری بنا کر دم لیں گے اور عمران خان نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت زار کو مزید بہتر بنانے کے لئے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اقدامات کر رہے ہیں، اب ماضی کی طرح ڈرامہ بازی کی بجائے عملی کام ہو گا۔ اس موقع پر صدر مجلس شہریان ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، قاضی سرفراز حسین، رانا واجد علی،کاشف احمد سمیت شہریوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے انہیں مقامی مسائل سے آگاہ کیا۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago