مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 11 ستمبر2019ء) بیکن ہال سکول مظفرگڑھ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد ہوا جس کی قیادت پروفیسرافتخاراحمدہاشمی، راناعمردرازفاروقی،عبداللہ ولیدہاشمی(پرنسپل) ڈاکٹرحافظ بشیراحمد،احمدجمال بلوچ اور حافظ اظہرعباس نے کی۔
کشمیر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی شہ رگ کشمیر میں کرب وبلا کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، مسلسل کرفیو کے باعث اہل کشمیر کی زندگی نہایت تکلیف کی حالت میں ہے، سڑکوں اور گلیوں میں خون کی بارش، نوجوانوں کی گرتی لاشیں، بلکتے بچے، بیمار بوڑھے اور خواتین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور درندگی عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح اب بھی کشمیری عوام اور مجاہدین کے ساتھ ہے اور لاکھوں لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…