Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی، گینگ کے اہم کارندے سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد

مظفر گڑھ ۔ یکم اکتوبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2019ء) قصبہ گجرات پولیس چوکی انچارج کی بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی، گینگ کے اہم کارندے کو پکڑ کر چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، بین الضلاعی چور گینگ کے نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی ہدایت پر قصبہ گجرات پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر ملک سلیم حسن کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے اور بین الضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر ملک سلیم حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور عبدالرحمان کو گرفتار کرکے قصبہ گجرات کے رہائشی منیر احمد کی چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ موٹر سائیکل گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس ٹیم کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

چوکی انچارج سب انسپکٹر ملک سلیم حسن نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اور قانون شکن جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا جبکہ مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کاروائیوں سے عوام میں پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس ہمیشہ کی طرح عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں رہیگی جس کی لیے کسی بھی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی کیونکہ عوام کو تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago