Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بھارت کورونا وباء کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، حاجی مرید حسین

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جون2020ء) بھارت کورونا وباء کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، عالمی برداری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چائنا کے سامنے بھیگی بلی بن جانے والی بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کے موضع قصبہ جنوبی کی یونین کونسل 44کے سابق وائس چیئر مین حاجی مرید حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی پھیلا رکھی ہے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے، بھارت اس مشکل گھڑی میں بھی کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے روزانہ کی بنیادپر جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے لیکن دنیا نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔حاجی مرید حسین ڈاھا کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے اور پاکستان پر حملے کی دھمکی دینے والی بھارتی فوج لداخ میں چین سے مقابلے کی بجائے اپنی جان کی بھیک مانگنے میں مصروف ہے، گجرات کا قصائی نریندر مودی وادی گولان پر چینی قبضہ کے بعد اپنی عوام کو دھوکہ دینے کے لئے کشمیری نوجوانوں کے خون کی ندیاں بہانے میں مصروف ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کورونا وائرس سے کشمیری عوام کو بچانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago