Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بچوں کواسکول سی نکالنے کے خلاف احتجاجی مظاھرہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے فتح سہرانی کے سرکاری گرلز اسکول سے 35 بچوں کو نکال دیا گیا،بچوں نے والدین کے ھمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے دفتر کے باھر احتجاجی مظاھرہ کیا انہوں نے ھاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر علاقے کے ایم پی اے کی تعلیمی اداروں میں مبینہ مداخلت روکنے کے مطالبے درج تھے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے فتح سہرانی کے ارسلان آباد گرلز ایلیمنٹری اسکول کے 35 بچوں کو اسکول سے نکال دیا گیا ھے اور انہیں اسکول میں آنے سے روک دیا گیا ھے ،بچوں کے والدین کا کہنا ھے کہ سیاسی تنازعات کی وجہ سے سیاسی دباو ڈال کر ان کے بچوں کو اسکول سے نکلوایا گیاھے انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور اعلی ا حکام سے تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کرانے کا مطالبہ کیا ھے۔اسکول کی ھیڈمسٹریس سعدیہ نے رابطہ کرنے پر بتایا ھے کے بچوں کے والدین کے اسکول کے نائب قاصد کے ساتھ مقدمہ بازی چل رھی ھے جس کی وجہ سے والدین نے بچوں کو خود اسکول بھیجنا بند کر دیا ھے، اسکول کی ٹیچرز بچوں کو گھر سے بلانے کیلئے بھی گئیں لیکن والدین نے بچوں کو نہیں بھیجا۔ ھیڈمسٹریس نے سیاسی مداخلت اور سیاسی دباو پر بچوں کو اسکول سے نکالنے کے الزام کو یکسر مسترد کر دیا ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago