Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) خاموش قاتل بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ہسپتال کے ایم ایس نے کی تفصیل کے مطابق بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں بھی آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں ایڈمن آفیسر فیاض خان صحرائی، ڈاکٹر مقبول عالم، ڈاکٹر عبدالحمید غوری، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر یوسف لغاری سمیت شہریوں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ایم ایس ضلعی صدر ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے واک کی قیادت کی اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور دیگر طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کی علامات ، نقصانات اور علاج پر روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے اور پاکستان میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے بچاؤ کے لیے سال میں تین سے چار مرتبہ باقاعدہ چیک اپ انتہائی ضروری ہے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے علاج کروایا جائے مقررین کا کہنا تھا کہ ہر سال ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بلڈ پریشر کے مرض کی وجہ سے مر رہے ہیں بلڈ پریشر جان لیوا اور موذی مرض ہے جس کے بروقت علاج سے مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago