مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) خاموش قاتل بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ہسپتال کے ایم ایس نے کی تفصیل کے مطابق بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں بھی آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں ایڈمن آفیسر فیاض خان صحرائی، ڈاکٹر مقبول عالم، ڈاکٹر عبدالحمید غوری، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر یوسف لغاری سمیت شہریوں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ایم ایس ضلعی صدر ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے واک کی قیادت کی اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور دیگر طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کی علامات ، نقصانات اور علاج پر روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے اور پاکستان میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے بچاؤ کے لیے سال میں تین سے چار مرتبہ باقاعدہ چیک اپ انتہائی ضروری ہے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے علاج کروایا جائے مقررین کا کہنا تھا کہ ہر سال ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بلڈ پریشر کے مرض کی وجہ سے مر رہے ہیں بلڈ پریشر جان لیوا اور موذی مرض ہے جس کے بروقت علاج سے مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…