Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بلاول بھٹو کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اکتوبر2019ء) بلاول بھٹو کے دورہ مظفر گڑھ کیلئے انکے چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل مجاہد نے مظفر گڑھ کی مقامی قیادت کے ہمراہ جلسہ گاہ سپورٹس گراؤنڈ کالج کا دورہ کیا اورچئرمین بلاول بھٹو کے روٹ کو فائنل کرکے میٹنگ کی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈاکٹر علی شہزاد سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں کرنل مجاہد اور پارٹی قیادت نے ٹکٹ ہولڈر سید جمیل بخاری کی رہائش گاہ پر دئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے جلسے کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی نوجوان قیادت ہیں، پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کی امید کی کرن ہیں، مظفرگڑھ پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ ہے اوریہاں کی غیور عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے اوریہ جلسہ بھی تاریخی ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago