Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بس کی گاڑی کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں میانوالی روڈ پر بس کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

تحصیل کوٹ ادو میں واندھڑ کے قریب ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 2 خواتین بھی شدید زخمی ہوگئیں۔ کار پر سوار افراد لیہ سے منڈی یزمان جا رہے تھے۔

ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد میں محمد سرور ولد صفدر حسین، ثریا زوجہ محمد رمضان اور رافعہ دختر محمد رمضان جب کہ زخمیوں میں ثمینہ بی بی زوجہ محمد سرور، ہادیہ بی بی دختر محمد سرور اور ذکیہ بی بی زوجہ محمد اقبال شامل ہیں۔

پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی مسافر بس کو تحویل میں لے لیا جب کہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago