Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بستی لانگ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے سیوریج کا کام شروع کرادیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) بستی لانگ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے سیوریج کا کام شروع کرادیا۔خان گڑھ کی نواحی بستی لانگ میں سیوریج سسٹم انتہائی ناقص اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھاجس کی وجہ سے گلیاں گندے پانی سے بھری رہتی تھیں اور علاقہ میں تعفن پھیل چکا تھاجس سے اہل علاقہ کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش تھیں اور علاقے میں پیٹ اور جملہ امراض بھی پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا۔
کئی بار احتجاج کرنے کے باوجود کوئی شنووائی نہ ہوئی تو مقامی لوگوں نے خود اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے نالیوں کی مرمت اور سیوریج کا نظام بہتر کرنے کیلیے تعمیراتی کام شروع کرا دیا۔علاقہ مکینوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بستی لانگ نواب فیملی کا گھر تصور کیا جاتا ہے اور اسی بستی لانگ میں لوگوں کا چندہ اکٹھا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت نالیوں کی تعمیر کروانا منتخب نوابزدگان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
admin

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago