Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بستی بلوچاں میں کھانے میں ساگ کا سالن کھانے سے ایک ہی گھر کے چار بچوں سمیت سات افراد کی حالت غیر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2019ء) مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر بستی بلوچاں میں کھانے میں ساگ کا سالن کھانے سے ایک ہی گھر کے چار بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب، ریسکیو ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگزھ کے علاقے شاہجمال کی بستی بلوچاں میں ایک ہی گھر کے سات افراد نے رات کے کھانے میں ساگ کھایا جس کی وجہ سے تمام افراد کی حالت خراب ہو گئی اور وہ مدہوش ہوگے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور میڈیکل سٹاف نے گھر کے تمام متاثرین موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔ابتدائی معلومات کیمطابق ساگ سردیوں میں سوکھا کر رکھا ہوا تھا جس کو گھر کے افراد نے سالن بنا کر کھایا۔ مضر صحت کھانا کھانے سیگھر میں موجود چار بچّوں سمیت اور سات افراد کی حالت خراب ہو گئی۔مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے افراد میں رمضان عمر 50 سال، وزیراں مائی عمر 40 سال،بصرا بی بی عمر 25 سال،گلشن بی بی عمر 10سال،واجد عمر 10سال ،ساجد عمر 08 سال اور نور فاطمہ عمر 07 سال۔ریسکیو 1122 نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگزھ منتقل کر دیا۔محکمہ فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ نے واقعے کا نوٹس لے کر اپنی کارروائی شروع کردی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago