Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی 16ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2019ء) بابائے جمہوریت ،مجاہد ختم نبوت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی 16 برسی ملک بھر میں منائی گئی۔ اس سلسلے میں مقامی میرج ہال خان گڑھ میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور مرحوم کے صاحبزادے نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان وطن عزیز کے پکے نظریاتی اور مخلص سیاستدان تھے ،جنہوں نے وقت کے آمروں سے ٹکر لی۔

نواب صاحب نے مجلس احرار کے پلیٹ فارم سے برصغیر کی آزادی کے لئے جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا۔ نوابزادہ نصراللہ خان آخری سانس تک آمروں سے نبرد آزما رہے ،انکی زندگی کی آخری اور شاندار جدوجہد جنرل مشرف کی آمریت کے خلاف تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ نوابزادہ صاحب کی سیاسی بصیرت ، دانائی ، حکمت اور سیاسی کرشمہ سازی ہی تھی کہ جس کی وجہ سے وہ ہرمرتبہ ان منتشر اور متحارب سیاسی قوتوں کو متحد کرکے انہیں آمریت کے خلاف ایک طاقت بنانے میں کامیاب ہو جاتے۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago