News

مظفرگڑھ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا دورو ضلع مظفر گڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2022ء) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نےضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا، آر پی او ڈی جی خان وقاص نذیر اور ڈی پی او مظفرگڑھ طارق ولایت نے ان کا استقبال کیا ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی کو سلامی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے مظفرگڑھ پہنچنے کے بعد یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے پولیس افسران سے خطاب کیاپولیس اہلکاران کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر مظفرگڑھ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی اومظفرگڑھ طارق ولایت نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے بارے بریف کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے پولیس سٹیشن تھانہ سٹی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی او دفتر میں ایس آئی محمد افضل شہید کیفےٹیریا اور انویسٹی گیشن فیسلیٹیشن سینٹر ایس پی آفس کا بھی افتتاح کیا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago