Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ایمرجنسی سروس میں اپنے فرائض کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے، ڈاکٹر محمد ارشاد الحق

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) بدلتے موسم اور موسلادھار بارشوں کے باعث کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر فیصل اسٹیڈیم میں شدید بارش کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس اور ایمرجنسی سے متعلقہ مہارتوں کو جانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشادالحق کی قیادت میں فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں ان تمام ایکسرسائز میں خود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے حصہ لیا۔طوفانی بارش میں فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد ریسکیور جوانوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے کہا کہ ایمرجنسی سروس میں اپنے فرائض کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام ریسکیورز اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago