News

مظفرگڑھ، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کی بڑی کارروائی ،ڈکیتی اور چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم گینگ کا سرغنہ مزمل ولد محمد رمضان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کی بڑی کارروائی ،ڈکیتی اور چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم گینگ کا سرغنہ مزمل ولد محمد رمضان گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ انسپکٹر مختیار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزمل مشوری جو کہ ایک عادی چور، راہزن اور جرائم پیشہ شخص تھا اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا کو ریڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

دوران گرفتاری ملزم اور اس کے رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی جس پر پولیس کو ملزم کو گھسیٹ کر لے جانا پڑا،ملزم مزمل کے ساتھ اس کے بھائی محمد عدنان کو بھی قابو کر لیا گیا ،مزاحمت کے نتیجے میں اس کے ہمراہی محمد رمضان عرف انا اور دیگر دو نامعلوم افراد اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گینگ کے ملزمان میں مزمل ولد محمد رمضان سرغنہ گینگ ، عدنان ولد محمد رمضان ، ندیم عرف بلوچا،دلاور جتوئی،کامران ولد بشیر،رمضان آنا مشوری،دلی گرمانی،جاوید عرف جاویدی بوہا شامل ہیں۔یاد رہے کہ سر کل کوٹ ادو میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے نوٹس لیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی تھیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago