مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول، گلی محلوں کی صفائی رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صفائی کی عادت کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ہم نے عام آدمی میں بھی صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنا ہے تاکہ صفائی کاسلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔ یہ بات انہوں نے شہر سلطان اور خانگڑھ کے گلی بازاروں اور محلوں میں صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ شہر سمیت گرد و نواح کے قصبہ جات اور میونسپل کمیٹی سطح پر مستقل بنیادوں پر صفائی کے نظام منظم بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کو گرین اینڈ کلین بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ ضلع مظفرگڑھ کی خوبصورتی نظر آسکے، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی دن رات کی کوشش شہریوں کے سامنے عملی نمونہ ہیں ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…