Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، آٹا وافر مقدار میں اور سرکاری ریٹ پر مارکیٹ میں دستیاب ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اور وافر مقدار میں اور سرکاری ریٹ پر آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضلع کے کسی علاقے میں عوام کو آٹے کی دستیابی اور آٹے کی قیمت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ شہر میں آٹے کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فرخ شہزاد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے حوالے سے گرانفروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ایک 160 پوائنٹس پر آٹا سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ان مقامات پر اہلکار تعینات کردیئے ہیں جو آٹے کی بروقت سپلائی اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، ہر پوائنٹ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو اس سلسلے میں فوکل پرسن بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی 21 فلور ملز سے روزانہ 20 کلو آٹے کے 11600 بیگز مارکیٹ میں سپلائی کئے جارہے ہیں ہر سیل پوائنٹ پر آٹے کی سیل جاری ہے، ضلع بھر میں کہیں بھی قلت کا سامنا نہیں ہے، آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا سرکاری نرخ پر 20 کلو کا آٹے کا بیگ 805 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے محکمہ خوراک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں آٹے کی وافر اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فرخ شہزاد نے بتایا کہ ضلع میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے جو فلور ملز کو مہیا کی جارہی ہے اور ضلع میں آٹے کا کسی قسم کوئی بحران نہیں ہے، آٹا مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago