Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، آئل ٹینکرز کے حادثات کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے سلسلہ میں مشق کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2019ء) شاہرات پر ہونے والے آئل ٹینکرز کے حادثات کے پیش نظر بروقت امدادی کارروائیوں کے سلسلہ میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور آئل کمپنی کے ساتھ مل کرمشق کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق موجود تھے۔ آئل کمپنیوں کے اہلکار اور ریسکیو اہلکاروں نے کسی بھی نا گہانی صورتحال یا آئل ٹینکرز کے حادثات کی صورت میں بروقت امدادی کارروائی، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور آگ پر قابو پانے کا عمل مظاہرہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ آئل ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے اور آئل کمپنیوں کے اہلکاروں کو حادثات کے دوران طبی امداد فراہم کرنے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

آئل کمپنی کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے اس طرح کی مشقوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو کا مقصد محفوظ معاشرے کے ساتھ ساتھ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو بھی حادثات سے محفوظ کرنا ہے اور اس مشق کا مقصد عوام الناس اور پرائیوٹ آئل کمپنیوں کے اہلکاروں کو آگ اور دیگر حادثات کے دوران متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر آئل کمپنیوں اور پارکوکے تمام چیف ایگزیکٹو افسرا ن بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago