Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، الیکٹرانک میڈیا نے صحافت میں انقلاب بپا کر دیا، نوابزادہ افتخار احمد

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2020ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا نے صحافت میں انقلاب بپا کر دیا ہے، پہلے خبریں ایک دن بعد پڑھنے کو ملتی تھی لیکن آج چینلز پر فوری خبر آ جاتی ہے، الیکٹرانک میڈیا پر لحہ بہ لمحہ خبر چل رہی ہوتی ہے۔قبل ازیں نو منتخب صدر ڈاکٹر عقیل احمد، جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد، چیئرمین مجلس عاملہ ملک شہباز احمد مونڈا سمیت تمام عہدے داران سے نوابزادہ افتخار احمد خان نے حلف لیا۔ اے سی مظفرگڑھ رانا شعیب نے ضلع بھر کی تمام صحافی برادری کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا سے وہ راہنمائی لیتے ہیں۔ صحافی عنصر آفتاب نے الیکٹرانک میڈیا کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرگڑھ محمد شہزاد نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں اور کہا کہ صحافیوں کو واچ مین کا کردار ادا کرنا چایئے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago