مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جون2020ء) تھانہ کندائی پولیس نے اغوا برائے تاوان و ڈکیتی کا 17 سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا، ڈی پی او کا پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ ضلع کے دوردراز علاقے کندائی میں 2004 میں درج ہونے والے اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمہ کا مجرم اشتہاری ظفر کو تھانہ کندائی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او محمد جاوید کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزمان نے 2004 میں اسلحہ کے زور پر اغوا اور ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ بعد ازاں 2 لاکھ روپے تاوان لیکر مغوی کا رہا کیا تھا، پولیس نے دیگر ملزمان کو تب ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ ملزم ظفر مفرور ہو گیا جس کو 17 سال بعد تھانہ کندائی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈی پی او ندیم عباس نے بہترین کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ کندائی محمد جاوید اور پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…