Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، اشیاء خوردو نوش کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی ریونیو حدود میں اشیائ خوردو نوش کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق کوئی شخص چینی کے 50کلو والے تھیلوں یا اس سے کے برابر، تمام اقسام کے گھی اور کوکنگ آئل کے 5کلو والے کارٹن یا اس کے برابر، آٹے کے 20کلو والے 100تھیلوں یا اس کے برابر، تمام اقسام کی دالوں کے 50کلو والے 100تھیلوں یا اس کے برابر، تمام اقسام کے چنے کے 20والے 100تھیلوں یا اس کے برابر اور تمام اقسام کے چاول 20کلو والے 100تھیلوں سے زائد ذخیرہ نہیں کرسکتا تاہم اس پابندی سے دکاندار، ڈیلر اور ٹریڈرز مستثنیٰ ہیں، انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، نوٹیفیکیشن کے مطابق دکاندار، ڈیلرز اور ٹریڈرز اپنے گوداموں پرا پنی دکان کا نام اور پتہ ضرور درج کریں، کوئی دکاندار ڈیلر یا ٹریڈرز اشیائ خوردو نوش پر غیر قانوی طور پر زائد منافع حاصل نہیں کرسکتا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago