Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین شہری گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 اگست2020ء) اسلحہ کی نمائش کرنا تین شہریوں کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس زرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے غیرقانونی آتشیں اسلحہ کے ساتھ گزشتہ روز وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تھی، تھانہ رنگ پور پولیس نے ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان رانا محمد عثمان،مولوی منیر احمد اور غلام عباس عرف حاجی چھرا کے خلاف رنگپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ رنگپور احمد فراز کھوسہ نے متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی غیر قانونی تشہیر کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago