Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،یوم عاشور۔ضلع بھر میں 165 ماتمی جلوس اور 300 مجالس منعقدہونگی

مظفرگڑھ۔20 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں ، مجالس اور شام غریباں کی مجالس کی فول پروف سیکورٹی کیلئے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام حساس پروگراموں کے علاوہ یوم عاشور کے ہر پروگرام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس پوری طرح مستعد اور چوکس ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کے مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹوں کے معائنہ کے موقع پر موجود امن کمیٹی کے ارکان اور بانیان مجالس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ محرم سیکورٹی پلان کے مطابق یوم عاشور10 محرم کوضلع بھر میں 165 ماتمی جلوس برآمد ہونگے جبکہ مختلف مقامات پر 300 مجالس عزا منعقدہونگی۔ان تمام پروگراموں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے ساڑھی3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار،رضاکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ حساس ماتمی جلوسوں اور حساس مقامات پر منعقد ہونیوالی مجالس میں سیکورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس اورجلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائدکی ہے ، جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے امن کمیٹیوں کے ارکان ، بانیان مجالس اور لائسنسداران تعزیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور انتظامی افسران کی رہنمائی کریں اور کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو انہیں فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پورے ضلع میں سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کسی قسم کی شرپسندی کے خدشہ کے پیش نظرضروری ہے کہ اجنبی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی شخص کو مناسب تلاشی کے بغیر مجلس یا ماتمی جلوس کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے مختلف مقامات پر منعقد ہونیوالی حساس نوعیت کی 92 مجالس اور انتہائی حساس نوعیت کے 35 عزاداری کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ حساس نوعیت کے تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام عزاداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ انہیں ہمہ قسمی سیکورٹی اور سہولیات فراہم کریگی تاہم انہیں بھی چوکس اور محتاط رہنا ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago