News

مظفرگڑھ،ہرماہ عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جارہی ہے، ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ایک جگہ پر حل کیا جاتا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کی مطابق ہر ماہ باقاعدگی سے عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جارہی ہے جہاں ضلع کی عوام کے محکمہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ایک جگہ پر حل کیا جاتا ہے۔ محکمہ ریونیو کا تمام سٹاف پٹواری سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کھلی کچہری میں موجود ہوتے ہیں اور سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کردیا جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلعی کونسل کے جناح آڈیٹوریم میں عوامی خدمت کھلی کچہری میں عوامی مسائل کو سنتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شاہ رخ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عوامی خدمت کھلی کچہری سے نہ صرف عوامی مسائل کا فوری حل ہو رہے ہیں بلکہ محکمہ ریونیو کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں ریکارڈ کی درستگی، فرد ملکیت کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری،معائنہ ریکارڈ سمیت محکمہ ریونیو سے متعلق دیگر امور پر سائلین کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت کوٹ ادو، علی پور اور جتوئی میں بھی اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نے اپنی اپنی تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائیں۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago