Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،گیارہ سال سے اغواشدہ شدہ لڑکی کو تھانہ خان گڑھ پولیس نے بازیاب کرا لیا

مْظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) گیارہ سال سے اغواشدہ شدہ لڑکی کو تھانہ خان گڑھ پولیس نے بلوچستان کے پہاڑوں سے بازیاب کرالیا۔پولیس نے گیارہ سال سے بچھڑی بیٹی کو والدین کے حوالے کیا تو والدین خوشی سے نڈھال ہوگئے۔ تھانہ خان گڑھ کی حدود پنجگرائیں کی رہائشی گیارہ سال سے اغواشدہ شدہ افضل بی بی کو موضع بیلی جنوبی کے سیفل اور دوخواتین نے گیارہ سال قبل اغوا کیا تھاجس کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج تھا۔لڑکی کو بازیاب کرانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نصرالللہ خان بابر نے سب انسپکٹر رانا جاوید کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی .پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے افضل بی بی کو رکنی کے پہاڑوں سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔جب پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کیا تو گیارہ سال سے بچھڑی بیٹی کو والد نے گلے لگا کر خوشی کے آنسو بہاتے ہوے پولیس کو دلی دعائیں دیں اور والدین کی جانب سے پولیس ٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر رانا جاوید کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago