مْظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) گیارہ سال سے اغواشدہ شدہ لڑکی کو تھانہ خان گڑھ پولیس نے بلوچستان کے پہاڑوں سے بازیاب کرالیا۔پولیس نے گیارہ سال سے بچھڑی بیٹی کو والدین کے حوالے کیا تو والدین خوشی سے نڈھال ہوگئے۔ تھانہ خان گڑھ کی حدود پنجگرائیں کی رہائشی گیارہ سال سے اغواشدہ شدہ افضل بی بی کو موضع بیلی جنوبی کے سیفل اور دوخواتین نے گیارہ سال قبل اغوا کیا تھاجس کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج تھا۔لڑکی کو بازیاب کرانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نصرالللہ خان بابر نے سب انسپکٹر رانا جاوید کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی .پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے افضل بی بی کو رکنی کے پہاڑوں سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔جب پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کیا تو گیارہ سال سے بچھڑی بیٹی کو والد نے گلے لگا کر خوشی کے آنسو بہاتے ہوے پولیس کو دلی دعائیں دیں اور والدین کی جانب سے پولیس ٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر رانا جاوید کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…