News

مظفرگڑھ،گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 اکتوبر2021ء) گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او حسن اقبال،پولیس افسران اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفرگڑھ کے مضافات میں پیر جہانیاں میں کمرے کے چھپڑ کو آگ لگنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے تھے، گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے خاندان کے زندہ بچ جانے والے واحد فرد محبوب نے اپنے سسرالیوں پر الزام لگاتے ہوئے بتایا تھاکہ اس نے ڈیڑھ سال قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہڑہ کی فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا اس کے سسرالیوں کو رنج تھا اور وہ اسے بدلہ لینے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے،اس نے الزام لگایا کہ سسرالیوں نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے گھر کو آگ لگا کر اہلخانہ کو قتل کیا ہے،گھر کے ذندہ بچ جانے والے نوجوان محبوب کی پولیس کو تحریری درخواست پر تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ نے مدعی مقدمہ کے 2 سسرالیوں سسر اور سالے منظور حسین اور صابر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago