مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 اکتوبر2021ء) گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او حسن اقبال،پولیس افسران اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفرگڑھ کے مضافات میں پیر جہانیاں میں کمرے کے چھپڑ کو آگ لگنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے تھے، گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے خاندان کے زندہ بچ جانے والے واحد فرد محبوب نے اپنے سسرالیوں پر الزام لگاتے ہوئے بتایا تھاکہ اس نے ڈیڑھ سال قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہڑہ کی فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا اس کے سسرالیوں کو رنج تھا اور وہ اسے بدلہ لینے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے،اس نے الزام لگایا کہ سسرالیوں نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے گھر کو آگ لگا کر اہلخانہ کو قتل کیا ہے،گھر کے ذندہ بچ جانے والے نوجوان محبوب کی پولیس کو تحریری درخواست پر تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ نے مدعی مقدمہ کے 2 سسرالیوں سسر اور سالے منظور حسین اور صابر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…