مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اپریل2019ء) گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں پڑھنے والی درجنوں طالبات کو نکال دیا گیا،سکول سے نکالی جانے والی طالبات نے احتجاجی دھرنا دے کر روڈ کو بلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں نہم اور دہم کلاس میں پڑھنے والی درجنوں طالبات کو سکول سے نکال دیاگیا،بغیر کسی سزا کے اچانک سکول سے نکالی جانے والی ورکرز ویلفیئر سکول کی طالبات کچہریچوک پر جمع ہوگئیں اور احتجاجی دھرنا دیکر روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا۔طالبات کا موقف تھا کہ انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے سکول سے نکال دیا ہے،وہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور کسی نئے سکول میں داخلہ ملنا مشکل ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ سکول سے خارج کرنے کے باعث انکا تعلیمی سال ضائع ہوجائیگااس موقع پر طالبات نے سکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔دوسری جانب سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ نکالی جانے والی طالبات کے والدین یا تو صنعتی اداروں کو خود چھوڑ چکے ہیں یا انھیں نکال دیاگیاتھا اور اس لیے وہ اب ورکرز ویلفیئر سکول میں زیر تعلیم نہیں رہ سکتیں،سکول انتظامیہ کے مطابق اعلیٰ حکام کے احکامات پر طالبات کو سکول سے خارج گیا ہے۔بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف اورایس ایچ او سٹی فاروق آفاق نے احتجاج کرنے والی طالبات سے مذاکرات کیے اور مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی، جس پر طالبات نے احتجاج ختم کر دیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…