Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،گداگری کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ شہری بھی اپنا کردار ادا کریں، وائس چیرمین ضلع کونسل

مظفرگڑھ 22 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2018ء) گداگری کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ,جب کہ ڈینگی کے خاتمے اور سرسبز پاکستان کے حصول کے لئے بھی حکومت اور شہریوں کی مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانا ہی وقت کا تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیرمین ضلع کونسل اقبال خان پتافی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری اور ڈسٹرک سوشل ویلفیر چوہدری اظہر یوسف نے دارالامان میں گداگری،ڈینگی کا خاتمہ اور سرسبز پاکستان کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنماء رانا عمر دراز فاروقی،ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت ذار حناگوندل،دارلامان کی سپریٹنڈنٹ عافیہ بلال،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری سلیم اختر،سائیکوپ کی چیئرپرسن ام کلثوم سیال اور معروف سماجی شخصیات ملک جاوید اختر،افضل چوہان نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ گداگری کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر موثر قانون سازی اور اصلاح کے لیے اداروں کی تشکیل میں حکومت کو اپنا کردار ادا کرناچاہئیے،شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمہ شہریوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے،شہریوں کو اپنے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کیساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے حلقہ احباب میں شعور پیدا کرنا ہوگا،سرسبز پاکستان مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیمینار کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ملک بھر میں پانچ سالوں کے دوران 10 ارب درخت لگانے کا اعلان قابل تحسین ہے اور ہر شہری کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ سرسبز پاکستان مہم میں عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے اپنی طرف سے بھی پودے لگائے تاکہ سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکی.سیمینار کے شرکاء نے دارالامان میں پودے بھی لگائے،تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے ارکان قاضی نجم الحسن،میاں معظم میرالی،ناظم بلوچ،خلیل احمد،نعیم کاشف،عرفان بن غفور،محمدبلال،عدنان بھٹہ اور رانا عبدالرؤف بھی شریک تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago