News

مظفرگڑھ،کھیت میں بکریاں چرانے پر زمیندار نے لڑکے کو مبینہ طور پر پھانسی دیدی، تحقیقات شرورع

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2022ء) مظفرگڑھ میں کھیت میں بکریاں چرانے پر زمیندار کے ہاتھوں لڑکے کے مبینہ قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئیں پولیس کے مطابق 22 اپریل کو زمیندار محمد فیاض نے اپنے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر محسن کو سزا کے طور پر مبینہ طور پر پھانسی دی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

لڑکے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پندرہ سالہ لڑکے سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی،جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں، گلے پر پھندے کا نشان تھا۔

 

ورثاء کا الزام ہے کہ زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر لڑکے کو تشدد کرکے قتل کیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔پولیس تفتیش کے مطابق لڑکے کو سزا دینے کیلئے اس کی ہی ایک بکری کے گلے سے رسی نکال کر اسے مبینہ طور پر پھانسی پر لٹکایا گیا۔پولیس کے مطابق کیس میں نامزد زمیندار فیاض اور اس کا ملازم بلال دونوں ملزمان گرفتار ہیں،جن سے تفتیش کی جارہی ہے اور جلد ہی ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago