Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،کوٹ ادو پولیس کی کارروائی، مختلف چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 30 لاکھ سے زائد مالیت کے جانور، ناجائز اسلحہ برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2020ء) سرکل کوٹ ادو پولیس کی کارروائی، 3 مختلف چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 30 لاکھ سے زائد مالیت کے جانور، لاکھوں روپے نقد رقم سمیت، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ تھانہ سنانواں کی پولیس چوکی سلطان کالونی میں سرکل کوٹ ادو پولیس کی جرائم۔پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں بارے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انہیں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کی اس کامیابی پر اس لیئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج غریبوں کی لوٹی گئی روزی ان کو واپس دی جارہی ہے، جانوروں سے غریب لوگ اپنا رزق حاصل کرتے ہیں، بچوں بچیوں کی شادیاں اور اپنے علاج و تعلیم پر انہی جانوروں سے خرچ کرتے ہیں ان کے جانور لوٹے جانا ان کی ساری خوشیوں کا قتل ہوتا ہے آج پولیس ٹیم کا ہر فرد جس نے ان گینگز کی گرفتاری میں کردار ادا کیا ہے خراج تحسین کا مستحق ہے اور میں مظفرگڑھ پولیس کے ہر ممبر سے اسی طرح توقع رکھتا ہوں کہ وہ غریبوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہینگے، خصوصی طور سرکل افسر کوٹ ادو اس حوالے سے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آج ہم غریبوں کے آگے سرخرو بیٹھے ہیں، سرکل کوٹ ادو کے ایس ایچ او صاحبان اور تفتیشی افسران جنہوں نے 30 سے زائد جانور، نقد رقم مال مسروقہ ، کاریں برآمد کرنے میں جس قدر محنت اور بہادری سے کام کیا اور مختصر وقت میں برآمدگیاں یقینی بنائیں خصوصی شاباش کے مستحق ہیں۔ڈی پی او ندیم عباس نے اس موقع پر ایس ایچ او سرور شہید اسلم خان ملغانی کو خطرناک مسلح ڈکیت گینگ کا لیہ تک تعاقب اور لیہ پولیس سے مکمل کوآرڈینیشن سے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کرانے پر شاباش بھی دی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago